0
Thursday 19 Sep 2019 19:05

نیازی سرکار اپوزیشن قیادت کو جیلوں میں ڈال کر پس پردہ مودی سے کشمیر کا سودا کر رہی ہے، پیپلز پارٹی ملتان

نیازی سرکار اپوزیشن قیادت کو جیلوں میں ڈال کر پس پردہ مودی سے کشمیر کا سودا کر رہی ہے، پیپلز پارٹی ملتان
اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی گرفتاری اسی پرانے انتقام کا شاخسانہ ہے، جو پیپلزپارٹی کے خلاف نصف صدی سے جاری ہے، لیکن ہم اس کٹھ پتلی حکومت کے ظلم برداشت کرنے کو تیار ہیں، مگر ہمیشہ کی طرح سر نہیں جھکائیں گے، جسے گرفتار کرنا ہو کر لیں، مگر پیپلز پارٹی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ ہرگز نہیں کرے گی۔ ان تحفظات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار ملتان حاجی محمد امین ساجد، رہنما پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سلیم شہزاد، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی نے ضلع کچہری میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے سید خورشید احمد شاہ کی نیب کے ہاتھوں ناجائز گرفتاری کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ نیازی سرکار اپوزیشن قیادت کو جیلوں میں ڈال کر پس پردہ مودی سے کشمیر کا سودا کر رہی ہے، تاکہ کوئی ان کے خلاف آواز اٹھانے والا نہ ہو جبکہ پیپلزپارٹی اس گھناونے عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ موجودہ کٹھ پتلی سرکار محض اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ تحریک انصاف کے وزراء کے خلاف بھی نیب میں کرپشن کی انکوائریاں چل رہی ہے، لیکن انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا اور کے پی کے میں نیب کے پر کیوں جلتے ہیں۔ انہوں نے باور کراتے ہوئے مزید کہا کہ نیازی سرکار اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رہے، ورنہ پیپلزپارٹی کے جیالے موجودہ کٹھ پتلی حکومت کا بوریا بستر گول کرنے پر مجبور ہونگے، جبکہ عمران احمد نیازی اپنی نااہلی اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اپوزیشن کو ٹارگٹ بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 817180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش