0
Thursday 19 Sep 2019 23:52

پاراچنار، قبائلی عمائدین کا ایس ایچ او کو برطرف کرنے کا مطالبہ

پاراچنار، قبائلی عمائدین کا ایس ایچ او کو برطرف کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کو ٹھکراتے ہوئے ایس ایچ او پاراچنار نے پکڑے گئے 28 بیل اور گائیں مالکان کو واپس کرنے کی بجائے فروخت کر دیئے، عمائدین نے ایس ایچ او کو برطرف نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف قبائل کے عمائدین بلال حسین طوری بستو، ملک قاضی سید افتخار، نوابزادہ سید کاظم، نصرت مالی خیل، سید نبی حسین اور دیگر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں نئے نظام کی قیام سے وہ خوش تھے، مگر بعض اہلکاروں کی من مانیوں اور رشوت خوری کے باعث قبائلی علاقوں میں نئے نظام سے وابستہ امیدیں دم توڑ گئی ہیں اور سہولیات کی بجائے نئے نظام چلانے والوں نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ عدالت نے مالی خیل میں پکڑے گئے اٹھائیس بیل اور گائیں اصل مالکان کو واپس دینے کے احکامات دیئے، مگر عمائدین جب پاراچنار کے ایس ایچ او عبدالقاسم کے پاس عدالتی احکامات لے کر گئے تو پہلے انہوں نے پچاس ہزار روپے رشوت لے لی اور بعد میں مال مویشی مالکان کو واپس کرنے کی بجائے فروخت کر دیئے۔ عمائدین نے عدالتی احکامات ٹھکرانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایس ایچ او عبدالقاسم رشوت لئے بغیر کوئی کام نہیں کرتا اور اس کے آنے سے دفاتر میں رشوت خوری کا بازار گرم ہے، عمائدین نے مطالبہ کیا کہ کسی تعلیم یافتہ آفیسر کو ایس ایچ او تعینات کیا جائے اور عوام کو انصاف دلایا جائے، ورنہ وہ احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے، قبائلی عمائدین نے پریس کلب کے باہر پولیس آفیسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور اس کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 817188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش