0
Thursday 19 Sep 2019 20:27

حکومت کی کارکردگی اچھی نہ ہوئی تو عوام احتساب کا حق رکھتے ہیں۔ ندیم افضل چن

حکومت کی کارکردگی اچھی نہ ہوئی تو عوام احتساب کا حق رکھتے ہیں۔ ندیم افضل چن
اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے نون لیگ کی ڈیل کو نواز شریف اور شہباز شریف کی آپس کی لڑائی قرار دے دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ صرف اپوزیشن سے سن رہے ہیں میاں صاحب ڈیل کے لئے نہیں مان رہے۔ یہ شہباز شریف اور نواز شریف کا اندرونی معاملہ اور آپس کی لڑائی ہے، وضاحت کریں کون ڈیل چاہتا ہے اور کون ڈیل نہیں چاہتا۔ ترجمان وزیراعظم کے مطابق حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ ہمارا ان کیسز سے کوئی تعلق نہیں، کرپشن کیسز عدالتوں میں ہیں، ان کا سامنا کریں۔ یہ لوگ بار بار کہتے ہیں ہم ڈیل نہیں لیں گے، مگر یہ حکومتی معاملہ نہیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت کیلئے اس وقت اصل مسئلہ کشمیر اور عوام کے مسائل ہیں، ان پر توجہ مرکوز ہے، یہ ملک کو ڈبو کر گئے، عوام کو جواب دیں پارلیمنٹ میں آکر بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کشمیر کے لئے ہونا چاہیئے، عوام خوش ہیں کہ آپ لوگوں سے آزادی ملی، حکومت کی کارکردگی اچھی نہ ہوئی تو عوام احتساب کا حق رکھتے ہیں۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، کارکردگی سے متعلق عوام فیصلہ کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 817189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش