QR CodeQR Code

کراچی، 15 سال سے مطلوب ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

19 Sep 2019 20:37

ملزم منیر اقبال عرف منیر پٹھان نے قتل و غارت اور متعدد پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بریگیڈ پولیس نے سانحہ 12 مئی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ملزم منیر اقبال عرف منیر پٹھان نے قتل و غارت اور متعدد پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈ پولیس نے 15 سال سے مطلوب ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر منیر اقبال عرف منیر پٹھان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 12 مئی شہر کے مختلف مقامات پر آگ لگائی اور لوگوں کو قتل کیا، 16 جون 2011ء کو بھتہ وصول میں تصادم کے دوران ایمپریس مارکیٹ میں آگ لگائی۔ ملزم نے پریڈی تھانے کی حدود میں سنی تحریک کے دفتر پر فائرنگ کی، راہ گیر جاں بحق ہوا۔ 2011ء بریگیڈ تھانے کی حدود میں کوئٹہ ہوٹل پر فائرنگ کرکے مالک کو زخمی کیا۔ 2010ء میں ایم پی اے رضا حیدر کے قتل کے ردعمل میں دکانیں بند کرائیں۔ 2013ء سے 2015ء تک لائنزایریا میں پارٹی کیلئے زبردستی فطرہ اور قربانی کی کھالیں جمع کیں۔ ملزم 2015ء میں گرفتاری سے بچنے کیلئے قائدآباد شفٹ ہوگیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 817190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817190/کراچی-15-سال-سے-مطلوب-ایم-کیو-کا-ٹارگٹ-کلر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org