0
Thursday 19 Sep 2019 21:55

فیصل آباد میں غیر قانونی ایکسچینج پر چھاپہ، 3 افراد گرفتار

فیصل آباد میں غیر قانونی ایکسچینج پر چھاپہ، 3 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی مدد سے فیصل آباد میں قائم غیر قانونی ایکسچینج پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو گرفتار کر کے ان سے برآمد ہونے والے سامان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پی ٹی اے نے ایف آئی اے کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی ایکسچینج کھول کر انٹرنیشنل کالز کرنے والے گروہ کو گرفتار کر کے ان سے بڑی تعداد میں سامان برآمد کر لیا۔ پی ٹی اے نے دونوں اداروں کے تعاون سے فیصل آباد کے راز آباد بلاک کے بازار نمبر ایک میں قائم غیرقانونی ایکسچینج پر چھاپہ مارا اور 3 ملزمان کو گرفتار کر کے غیرقانونی کالز کے لیے استعمال کیے جانے والے سامان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ملزمان کی تحویل سے 19 آپریشنل غیر قانونی گیٹ ویز، تقریباً 5 ہزار سم کارڈ، 11 راؤٹرز، 4 اسمارٹ فونز، 14 انٹرنیٹ ڈیوائسز اور 18 لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان برآمد کیا۔ پی ٹی اے نے غیرقانونی ایکسچینج اور انٹرنیشنل کالز کرنے والوں کے خلاف مسلسل نگرانی کی بدولت یہ کامیاب کارروائی کی اور مستقبل میں بھی غیرقانونی کاموں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔
خبر کا کوڈ : 817197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش