QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کشمیر اور اسلام کے لیے احتجاج کریں تو انکا ساتھ دونگا، علی محمد خان

19 Sep 2019 22:06

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب اسلام آباد کے لیے احتجاج کر رہے ہیں اسلام اور کشمیر کے لیے نہیں، انہیں حکومت میں رہ کر ملنے کی والی آسائشیں یاد آرہی ہیں جس کی وجہ وہ دھرنا دینے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کشمیر اور اسلام کے لیے احتجاج کریں تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب اسلام آباد کے لیے احتجاج کر رہے ہیں اسلام اور کشمیر کے لیے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کو کشمیر کمیٹی کی سربراہی اور حکومت میں رہ کر ملنے کی والی آسائشیں یاد آرہی ہیں جس کی وجہ وہ دھرنا دینے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی کے کھابے، تنخواہیں اور سرکاری گھر کی سہولتیں کس کو بھولتی ہیں۔ علی محمد خان نے کہا انہیں پتا ہے کہ مولانا کیوں نکل رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 15 سال میں مولانا نے کشمیر پر کوئی کام نہیں کیا اور آج ان کو احتجاج یاد آگیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کشمیر کا جھنڈا لگا کر گھومتے رہے لیکن کیا کچھ نہیں۔ گرفتاریوں سے متعلق سوال پر علی محمد خان نے کہا کہ یہ کوئی مقدس گائے نہیں ہے، اگر گرفتاریاں نہیں کرنی تو پولیس اور نیب سے اختیارات واپس لے لیں۔


خبر کا کوڈ: 817198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817198/مولانا-فضل-الرحمان-کشمیر-اور-اسلام-کے-لیے-احتجاج-کریں-انکا-ساتھ-دونگا-علی-محمد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org