QR CodeQR Code

ننگرہار، افغان سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 30 مزدور جاں بحق

19 Sep 2019 23:12

مقامی صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری کے مطابق حملہ ڈرون طیارے کے ذریعے کیا گیا، جس کے نتیجے میں چلغوزے کے باغ میں مصروف مزدور جاں بحق ہوگئے۔ سہراب قادری نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے مشرقی حصے میں گذشتہ شب افغان سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں کم و بیش 30 افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق کارروائی کے دوران داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا تاہم غلطی سے کھیتوں میں مصروف کاشتکاروں پر بمباری کر دی گئی۔ مقامی صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری کے مطابق حملہ ڈرون طیارے کے ذریعے کیا گیا، جس کے نتیجے میں چلغوزے کے باغ میں مصروف مزدور جاں بحق ہوگئے۔ سہراب قادری نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب افغان وزارت دفاع کی جانب سے واقعے کی تصدیق کی گئی، تاہم نقصانات و ہلاکتوں بارے تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔
 


خبر کا کوڈ: 817204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817204/ننگرہار-افغان-سکیورٹی-فورسز-کی-فضائی-کارروائی-میں-30-مزدور-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org