QR CodeQR Code

بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر عابد علی شاہ برطرف

19 Sep 2019 23:22

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی گذشتہ روز سوشل میڈیا اور نجی ٹی وی چینل پر رقص پر مبنی ویڈیو جاری ہونے کا فوری نوٹس لیا تھا اور سیکرٹری محکمہ اعلٰی تعلیم کو حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر عابد علی شاہ کو فوری طور پر عہدہ سے ہٹا دیا اور وائس چانسلر کی ذمہ داریاں عارضی طور پر وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی سلطان محمود کو دے دی گئیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے معاملہ کی باقاعدہ انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی، جوکہ دس دن میں اپنی حتمی رپورٹ انہیں ارسال کرے گی۔ واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی گذشتہ روز سوشل میڈیا اور نجی ٹی وی چینل پر رقص پر مبنی ویڈیو جاری ہونے کا فوری نوٹس لیا تھا اور سیکرٹری محکمہ اعلٰی تعلیم کو حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 817207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817207/بنوں-یونیورسٹی-کے-وائس-چانسلر-عابد-علی-شاہ-برطرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org