0
Thursday 19 Sep 2019 13:06
اللہ تعالیٰ نے اربعین مارچ کو "حسینی محاذ" کی آخری فتح کی عظیم علامت قرار دیدیا ہے

امام حسینؑ کی منطق حق کے دفاع اور ظلم، بغاوت و استکبار کے سامنے قیام کی منطق ہے، آیت اللہ خامنہ ای

آج دنیا کے جوان اس منطق کے پیاسے ہیں، عظیم اربعین مارچ دنیا کو اس منطق سے روشناس کروا سکتا ہے
امام حسینؑ کی منطق حق کے دفاع اور ظلم، بغاوت و استکبار کے سامنے قیام کی منطق ہے، آیت اللہ خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اربعین امام حسین علیہ السلام پر نجف اشرف تا کربلا اربعین مارچ کے دوران زائرین امام حسینؑ کی خدمت کیلئے لگائے جانیوالے بیشمار "موکبوں" کے منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا، جبکہ اربعین مارچ کو بین الاقوامی سطح پر "جدید اسلامی تمدن" کا عملی زمینہ فراہم کرنیوالا بےمثال محرک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عظیم اربعین مارچ امت مسلمہ کی نصرت پر مبنی اللہ تعالیٰ کے ارادے کی عظیم علامت ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے عراق کے عوام و خواص کیطرف سے چہلم پر آنیوالے حضرت امام حسینؑ کے مہمانوں کی بہترین انداز میں مہمان نوازی کو حضرت امام حسینؑ کے عشق سے لبریز بےمثال عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اور پوری ایرانی قوم کیطرف سے آپ تمام موکب لگانے والوں کا، جو اپنے اقدامات کے ذریعے (اہلبیتؑ اطہار کیساتھ) اپنی مودّت کا اعلیٰ ترین نمونہ پیش کرتے ہیں، عظیم عراقی قوم اور عراقی حکام کا جو امن و امان کی فضا فراہم کرکے اس عظیم تحریک کیلئے عملی زمینہ فراہم کرتے ہیں اور عراق کی سرزمین پر موجود عظیم مراجع عظام کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ آج کی دنیا جو ظلم، کرپشن اور پستی کا شکار ہوچکی ہے، امام حسینؑ کے درسِ حرّیت کو پہچاننے کی شدید محتاج ہے جبکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی منطق، حق کے دفاع اور ظلم، بغاوت، گمراہی اور استکبار کیخلاف قیام کی منطق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کے جوان اور مخلص قومیں اس منطق کی پیاسی ہیں جبکہ اربعین مارچ کی عظیم تحریک دنیا کو حضرت امام حسینؑ کی اس منطق سے آشنا کروا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جب امت مسلمہ کو دبانے کیلئے تمامتر مالی و مادّی وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، اللہ تعالیٰ نے اربعین مارچ کو بینظیر عظمت اور تاثیر سے نواز کر کفر و استکبار پر "حسینی محاذ" کی آخری فتح کی عظیم علامت میں بدل دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ نے کہا کہ اربعین مارچ امت مسلمہ کے آخری ہدف یعنی "جدید اسلامی تمدن کی تشکیل" کے حصول کا عملی زمینہ فراہم کرسکتا ہے جبکہ اگر مغربی ایشیاء اور شمالی افریقا کی مسلم اقوام بھی عملی طور پر متحد ہو جائیں تو تب "عزتِ الہیٰ اور عظیم اسلامی تمدن" کا مطلب پوری دنیا پر آشکار ہو جائے گا۔ انہوں نے دشمن کی سازشوں کیخلاف عراقی جوانوں کی بیداری کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کچھ سالوں کے دوران عراقی جوانوں نے وہاں موجود مرجعیت کے عظیم مرکز سے جاری ہونیوالے فتوے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور نہ صرف داعش اور تکفیریت کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا بلکہ اپنے ملک کیخلاف ہونیوالی خانہ جنگی پر مبنی بین الاقوامی سازش کو بھی ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اربعین مارچ میں عالمی استکبار امریکہ و اسرائیل کیخلاف لگنے والے نعرے، اللہ کے لطف و کرم سے، عنقریب اپنا عملی نتیجہ بھی ظاہر کر دیں گے، جب امتِ مسلمہ اپنے دشمنوں پر آخری فتح حاصل کر لے گی۔
خبر کا کوڈ : 817210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش