QR CodeQR Code

امریکیوں کو ایرانی میزائلوں کا خوف ستانے لگا!

ایران پر حملہ شام پر حملے جیسا نہیں کیونکہ وہ ہماری فوجوں کو نشانہ بنانیکی پوری صلاحیت رکھتا ہے، لیون پنیٹا

20 Sep 2019 03:16

سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملے کا امریکہ کیساتھ کوئی تعلق نہیں، لہذا ہمیں اس جنگ میں خود کو پھنسانا نہیں چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی وزیر خارجہ لیون پنیٹا جو قبل ازیں امریکی انٹیلیجنس ایجنسی سی آئی اے کے چیف، وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف، امریکی مینیجمنٹ اور بجٹ کے آفس ڈائریکٹر سمیت بہت سے بنیادی عہدوں پر کام کرچکے ہیں، نے ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ لڑائی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر دفاع ہونے کے ناطے ہمیشہ سے ایران پر حملے کے حوالے سے پریشان رہتا تھا، کیونکہ یہ حملہ شام پر حملہ کرنے جیسا نہیں، اس لئے کہ ایران ہماری فوجوں کو اپنے میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر ہونیوالا جوابی حملہ ہم پر نہیں ہوا کہ ہم بھی اس جنگ میں کودنے کی خواہش کریں۔ لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو چاہیئے کہ وہ امریکہ کے مفاد اور قومی سلامتی کے مطابق فیصلہ کرے، جبکہ یہی (قومی سلامتی کی فکر) وہ کام ہے، جو اس وقت ہمیں کرنا چاہیئے، نہ یہ کہ دوسرے جو کہیں یا چاہیں ہم وہی کام کرنے میں جُت جائیں۔


خبر کا کوڈ: 817221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817221/ایران-پر-حملہ-شام-حملے-جیسا-نہیں-کیونکہ-وہ-ہماری-فوجوں-کو-نشانہ-بنانیکی-پوری-صلاحیت-رکھتا-ہے-لیون-پنیٹا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org