0
Friday 20 Sep 2019 09:31

واشنگٹن میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

واشنگٹن میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کچھ دور سڑک پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ملزم کو حراست میں لیا جاچکا ہے، تاہم برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے بتایا کہ حملہ آور اب متحرک نہیں۔ واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کے صحت یاب ہونے کی امید ہے۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کولمبیا ہائٹس کے قریب پیش آیا جو وائٹ ہاؤس سے صرف 2 سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس بارے میں ایک ٹی وی چیننل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ تصاویر اپلوڈ کیں، جس میں جائے واردات سے زخمیوں کو ایمبولینس میں منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کولمبیا روڈ کی 14ویں گلی میں اس واقعے کے بعدفوری طور پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
 
خبر کا کوڈ : 817226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش