0
Friday 20 Sep 2019 10:04

بچوں سے زیادتی کے واقعات پولیس کی نااہلی کا نتیجہ ہیں، عثمان بزدار

بچوں سے زیادتی کے واقعات پولیس کی نااہلی کا نتیجہ ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے بڑھتے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے بعد رات گئے لاہور واپس پہنچ گئے تو انہوں ائیرپورٹ پر ہی اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔ صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ کو قصور کے شہر چونیاں میں بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کے بہیمانہ قتل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ٹھیک کرنے کے لئے ایمر جنسی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، صرف معطلیاں کافی نہیں بلکہ غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کو ملازمت سے برطرف کیا جائے، غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہوگا، میں کسی نااہل افسر یا اہلکار کو برداشت نہیں کروں گا، جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس نے بچوں کی گمشدگی کے باوجود فوری اقدامات نہیں کئے، بار بار ایسے واقعات پولیس کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے، خدانخواستہ یہ واقعہ ہمارے بچے سے ہو تو ہم پر کیا بیتے گی، جن کے پیارے بچے دنیا سے چلے گئے اس کا دکھ وہی جانتے ہیں، مقتول بچوں کی بازیابی کیلئے جدید انداز سے تفتیش کی جاتی تو ایسے اندوہناک واقعہ سے بچا جا سکتا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے چونیاں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو رونما ہونے سے روکنا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 817230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب