0
Friday 20 Sep 2019 10:10

پیپلزپارٹی کی مولانا کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی وجہ مذہبی کارڈ کا استعمال ہے

پیپلزپارٹی کی مولانا کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی وجہ مذہبی کارڈ کا استعمال ہے
اسلام ٹائمز۔ کیا وجہ ہے کہ ملک کی بڑی اپوزیشن جماعتیں خصوصاً پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ تمام تر مخاصمت کے باوجود مولانا فضل الرحمن کے اسلام آباد کی طرف مارچ کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں؟، اپوزیشن لیڈر سے زیادہ متحرک نظر آنے والے بلاول بھٹو زرداری خاص طور پر خود کو فضل الرحمن کے مارچ سے کیوں دور رکھ رہے ہیں؟ یہ مارچ بلاول کے پاس عمران خان کی حکومت سے چھٹکارے کا موقع بھی ہو سکتا ہے اور کیسز کے اس بھنور سے بھی جس میں پیپلزپارٹی کی قیادت پھنسی ہوئی ہے اس کے باوجود پیپلزپارٹی کیوں مولانا کا ساتھ نہیں دیگی؟، پیپلزپارٹی کے حلقوں کے مطابق اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ اسلام آباد مارچ میں مولانا فضل الرحمن کا مذہب کارڈ کا استعمال ہے جس کی پیپلزپارٹی کے اندر خاصی مخالفت ہے، دوسری وجہ پارلیمانی نظام کا بوریا بستر لپیٹنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 817234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش