0
Friday 20 Sep 2019 11:17

اسلام آباد، 33 کروڑ روپے کی لاگت کے گلگت بلتستان ہاؤس توسیعی منصوبے کا افتتاح

اسلام آباد، 33 کروڑ روپے کی لاگت کے گلگت بلتستان ہاؤس توسیعی منصوبے کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں 33 کروڑ روپے کی لاگت سے گلگت بلتستان ہاؤس کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن نے باضابطہ افتتاح کیا، یہ منصوبہ ایک سال کی مدت میں مکمل ہو گا اور 33 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ توسیعی منصوبے سے جی بی سے آنے والے ممبران اسمبلی و دیگر حکومتی افسران کی رہائش کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ توسیعی منصوبے کی تکمیل سے جی بی ہاؤس معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔ آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 817250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب