QR CodeQR Code

اسلام آباد، 33 کروڑ روپے کی لاگت کے گلگت بلتستان ہاؤس توسیعی منصوبے کا افتتاح

20 Sep 2019 11:17

وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن نے منصوبے کا افتتاح کیا، توسیعی منصوبے سے جی بی سے آنے والے ممبران اسمبلی و دیگر حکومتی افسران کی رہائش کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں 33 کروڑ روپے کی لاگت سے گلگت بلتستان ہاؤس کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن نے باضابطہ افتتاح کیا، یہ منصوبہ ایک سال کی مدت میں مکمل ہو گا اور 33 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ توسیعی منصوبے سے جی بی سے آنے والے ممبران اسمبلی و دیگر حکومتی افسران کی رہائش کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ توسیعی منصوبے کی تکمیل سے جی بی ہاؤس معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔ آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 817250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817250/اسلام-ا-باد-33-کروڑ-روپے-کی-لاگت-کے-گلگت-بلتستان-ہاؤس-توسیعی-منصوبے-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org