QR CodeQR Code

گورنر جی بی راجہ جلال کی وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے ملاقات، وزیر اعظم کے متوقع دورہ سکردو پر تبادلہ خیال

20 Sep 2019 11:47

ملاقات میں وزیر اعظم کے سکردو میں جلسے کی تیاریوں، جی بی میں پارٹی اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے عمران خان کے دورہ سکردو کے حوالے سے گورنر راجہ جلال کو اہم ٹاسک بھی دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی اور وزیر اعظم عمران خان کے چار اکتوبر کے مجوزہ دورہ سکردو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان، چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے سکردو میں جلسے کی تیاریوں، جی بی میں پارٹی اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے عمران خان کے دورہ سکردو کے حوالے سے گورنر راجہ جلال کو اہم ٹاسک بھی دیئے۔


خبر کا کوڈ: 817262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817262/گورنر-جی-بی-راجہ-جلال-کی-وفاقی-وزیر-علی-امین-گنڈاپور-سے-ملاقات-اعظم-کے-متوقع-دورہ-سکردو-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org