QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرحدی علاقوں میں مارکیٹوں کے قیام سے اتفاق

بلوچستان میں ہونیوالی تخریب کاری کی منصوبہ بندی باہر بیٹھ کر کی جاتی ہے، وزیر داخلہ

20 Sep 2019 11:52

وفاقی وزیر کا کہنا تھا انہوں نے طویل عرصہ تک بلوچستان میں خدمات سرانجام دی ہیں اور بلوچستان کو دیکھے بغیر یہاں کے مسائل کو سمجھنا ممکن نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اعجاز شاہ نے ملاقات کی، اس دوران امن و امان سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے سرحدی علاقوں میں مارکیٹوں کے قیام سے اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا انہوں نے طویل عرصہ تک بلوچستان میں خدمات سرانجام دی ہیں اور بلوچستان کو دیکھے بغیر یہاں کے مسائل کو سمجھنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پیچیدگی کی حامل ہے اور یہاں ہونے والی تخریب کاری کی منصوبہ بندی باہر بیٹھ کر کی جاتی ہے۔

وزیراعلی اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان اس امر پر بھی مکمل اتفاق رائے تھا کہ بلوچستان سے متعلق فیصلے یہاں کے لوگوں کو اعتماد میں لیکر یہاں ہی ہونے چاہپئیں، وزیراعلٰی نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے بلوچستان کے موقف کو ہر سطح پر مدلل انداز میں پیش کیا ہے، کیوںکہ یہ ہی وہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعہ دوسروں کو اپنی بات بہتر طور سے سمجھائی جا سکتی ہے، دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے ملک اور صوبے سے مخلص رہتے ہوئے امن و ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 817264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817264/بلوچستان-میں-ہونیوالی-تخریب-کاری-کی-منصوبہ-بندی-باہر-بیٹھ-کر-جاتی-ہے-وزیر-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org