0
Friday 20 Sep 2019 11:58

ہنزہ، غیر ملکی سیاح پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگاتے ہوئے پہاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی

ہنزہ، غیر ملکی سیاح پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگاتے ہوئے پہاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ ہنزہ میں سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والا سیاح پہاڑی سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے کے دوران حادثہ پیش آنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سیاح مرکزی ہنزہ میں موجود پہاڑی لیڈی فنگر سے چھلانگ لگانے کے بعد ساتھ موجود ایک اور پہاڑی سے ٹکرا گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے سیاح  کو فوری ریسکیو کر کے ابتدائی طبی امداد کے بعد گلگت ریفر کر دیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سیاح کے بازو اور ٹانگ پر زخم آیا ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 817266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش