0
Friday 20 Sep 2019 12:20
کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار

پڑھے لکھے طبقات عام افراد کو کینسر کے حوالے سے شعور و آگاہی دیں، مقررین

پڑھے لکھے طبقات عام افراد کو کینسر کے حوالے سے شعور و آگاہی دیں، مقررین
اسلام ٹائمز۔ کینسر مرض سے احتیاطی تدابیر اور علاج کے حوالے سے شعور و آگاہی فراہمی کے عنوان سے ایک سیمینار خضدار پریس کلب میں منعقد ہوا، سیمینار کا اہتمام پاکستان کمیونٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں ماہر ڈاکٹرز کو خصوصی دعوت دی گئی تھی، سیمینار سے ڈاکٹر عبدالواحد لانگو، ڈاکٹر نذیر احمد عمرانی، ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ، سلطان احمد شاہوانی، شاہین براہوئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینسر مرض سے قبل از وقت بچاؤ، مناسب خوراک، اور بروقت تشخیص سے ہی بچا جا سکتا ہے، اس حوالے سے شہری نہ صرف خود آگاہی حاصل کریں بلکہ اپنے معاشرے کو بھی اس سے بچائیں، اور عام و نا تجربہ کار افراد کے غلط مشورے، بچوں کی نامناسب چاکلیٹ استعمال کرنے، اور دانہ، زخم و چوٹ، دیگر امراض کو معمولی سمجھنے کی غلطی نہ کریں، ایسی ہی معمولی بیماریاں بعدازاں کینسر مرض کی شکل اختیار کرکے جان لیوا ثابت ہو جاتی ہیں۔

ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک تو غذا حاصل کرنے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ بازار میں کیمیکل سے بننے والے اشیاء سے خود بھی بچیں اور اپنے بچوں کو بھی دور رکھیں، جب دانہ یا معمولی زخم آئے تو ناتجربہ کار حکیم، یا معالجین کا رخ نہ کیا جائے، بلکہ ماہر و اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے رجوع کریں، اور اپنے ٹیسٹ کو بروقت یقینی بنائیں، ماہرین نے کہاکہ چونکہ ہمارے علاقے کے لوگ لاشعوری میں بیماری کو معمولی سمجھ کر اینٹی بائیوٹک یا بخار، اور درد کی دوا لیکر پھر اس مرض سے بے فکر ہو جاتے ہیں، اور بعد ازاں و ہ زخم جان لیوا مرض کینسر میں تبدیل ہو کر انسانی زندگی کو اُچک لیتا ہے۔ اس لئے ہمار ے ریجن کے لوگ اس حوالے سے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اور جو پڑھے لکھے طبقات ہیں وہ عام افراد کو اس حوالے سے شعور و آگاہی دیں۔ مقررین نے کہاکہ اس طرح کے پروگرامز وقتاً فوقتاً منعقد کرکے لوگوں ایسے امراض سے باخبر رکھا جائے، یہ ہماری بھی ذمہ داریاں ہیں اور عام افراد خصوصاً ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا بھی فرض بن جاتا ہے کہ وہ عوام الناس کو آگاہی دیں۔ سیمینار میں سیاسی رہنماء غلام قادر چھٹہ، عبدالحمید غلامانی، و دیگر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 817267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش