QR CodeQR Code

بدین، طلبہ جان ہتھیلی پر رکھ کے اسکول جانے پر مجبور

20 Sep 2019 12:37

اس اسکول میں تقریباً دو سو نوے بچے زیر تعلیم ہیں اور گاؤں کے ہر گھر سے اسکول جاتے وقت ان کے والدین بچے کی با خیریت واپسی کی دعائیں کرتے ہیں۔ ان معصوم طلبہ کے لئے حصول علم کا یہ راستہ جان جوکھوں کا کام ہے مگر ان کی ہمت اور عزم کے سامنے یہ جان لیوا مشکل بھی آسان ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع بدین کے گاؤں چندو کولہی میں تقریباً تین سو معصوم طلبہ حصول علم کے لئے جان ہتھیلی پر رکھ کے اسکول جانے پر مجبور ہیں۔ بدین کے گاؤں چندو کولہی کے معصوم طلباء و طالبات کے لئے علم کا حصول جان کا خطرہ بنا ہوا ہے، ان کے اسکول کے راستے میں امام واہ نہر ہے، جس پہ پل نہ ہونے کے سبب یہ معصوم طلبہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بوسیدہ لکڑی اور کمزور تختوں کے انتہائی خطرناک پل سے گزر کر روزانہ اسکول جاتے ہیں۔

 بدین: طلبہ جان ہتھیلی پر رکھ کے اسکول جانے پر مجبور
 
 
 
 
 
 
 
 
اس اسکول میں تقریباً دو سو نوے بچے زیر تعلیم ہیں اور گاؤں کے ہر گھر سے اسکول جاتے وقت ان کے والدین بچے کی با خیریت واپسی کی دعائیں کرتے ہیں۔ ان معصوم طلبہ کے لئے حصول علم کا یہ راستہ جان جوکھوں کا کام ہے مگر ان کی ہمت اور عزم کے سامنے یہ جان لیوا مشکل بھی آسان ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 817268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817268/بدین-طلبہ-جان-ہتھیلی-پر-رکھ-کے-اسکول-جانے-مجبور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org