QR CodeQR Code

پشاور میں ایک گھر سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد

20 Sep 2019 13:24

جاں بحق لڑکی ڈینٹیل کالج کی سٹوڈنٹ تھی اور جس گھر میں دونوں کی موت واقع ہوئی ہے یہ شہریار آفریدی نے اپنے دوستوں کیلئے ایک ڈیرے کے طور پر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشیں گھر کے اندر کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی ہیں اور گاڑی سے کچھ ادویات بھی برآمد ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے نیو سٹی ہوم میں ایک گھر سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود نیو سٹی ہوم میں دو لاشوں کی اطلاع ملی، جن کی شناخت 25 سالہ حنا دختر طارق سکنہ لکی مروت حال شامی روڈ پشاور اور انجنیئر شہریار آفریدی ولد ولی خان بعمر 28 سال سکنہ باڑہ حال حیات آباد فیز 2 کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق دونوں پر اسرار طور پر جاں بحق ہوئے ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اصل حقائق جاننے کی خاطر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق لڑکی ڈینٹیل کالج کی سٹوڈنٹ تھی اور جس گھر میں دونوں کی موت واقع ہوئی ہے یہ شہریار آفریدی نے اپنے دوستوں کیلئے ایک ڈیرے کے طور پر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشیں گھر کے اندر کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی ہیں اور گاڑی سے کچھ ادویات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 817283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817283/پشاور-میں-ایک-گھر-سے-لڑکے-اور-لڑکی-کی-لاشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org