QR CodeQR Code

بلین ٹری سونامی، مزدوروں کیلئے خوشخبری، 2 ارب کے واجبات کی منظوری

20 Sep 2019 13:30

پشاور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو مزدوروں کا خیال رکھنا چاہیئے اور پسینہ خشک ہونے سے پہلے ہی حق ادا کر دینا چاہیئے۔ 2 ارب روپے منصوبے پر کام کرنیوالے مزدوروں میں تقسیم کر دیئے جائینگے، جبکہ سالانہ ہدف پورا کرنے کیلئے وفاق سے مزید 3 ارب روپے حاصل کئے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ بلین ٹری سونامی میں کام کرنے والے مزدوروں کیلئے خوشخبری، خیبر پختونخوا حکومت نے گذشتہ 9 ماہ سے بند مزدوروں کے 2 ارب روپے کے واجبات کی منظوری دیدی۔ خیبر پختونخوا میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے منظوری کے بعد محکمہ جنگلات کو صوبہ بھر میں 10 کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے، تاہم منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے کیلئے محکمے نے کام جنوری 2019ء میں ہی شروع کر دیا۔ منصوبہ تو کامیابی سے جاری رکھا گیا لیکن مزدور سرکاری فنڈز منظور نہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق حکومت کی جانب سے 2 ارب روپے منظور کر لئے گئے ہیں۔ پشاور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو مزدوروں کا خیال رکھنا چاہیئے اور پسینہ خشک ہونے سے پہلے ہی حق ادا کر دینا چاہیئے۔ 2 ارب روپے منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں میں تقسیم کر دیئے جائیں گے، جبکہ سالانہ ہدف پورا کرنے کیلئے وفاق سے مزید 3 ارب روپے حاصل کئے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کی کامیابی کے بعد صوبے میں جنگلات 25 فیصد سے بڑھ کر 26.6 فیصد، جبکہ ملکی سطح پر 5 فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 817286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817286/بلین-ٹری-سونامی-مزدوروں-کیلئے-خوشخبری-2-ارب-کے-واجبات-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org