0
Friday 20 Sep 2019 14:03
اسرائیل کیجانب سے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

اسرائیلی جارحانہ اقدامات "لڑائی کے قواعد" میں خطرناک تبدیلی کا موجب بن رہے ہیں، الیاس بوصعب

اسرائیلی جارحانہ اقدامات "لڑائی کے قواعد" میں خطرناک تبدیلی کا موجب بن رہے ہیں، الیاس بوصعب
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیر دفاع الیاس بوصعب نے لبنانی علاقے "ضاحیہ" پر اسرائیل کیطرف سے لبنانی فضائی حدود کی تازہ ترین خلاف ورزی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحانہ اقدامات "لڑائی کے قوائد" میں خطرناک تبدیلی کا موجب بن رہے ہیں جبکہ لبنانی فوج ہر قسم کی جارحانہ کارروائی پر بھرپور جواب دینے کا پورا اختیار رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے 2 ڈرون طیاروں کو اسرائیل کیطرف سے ہوا اور سمندر سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کھلے اسرائیلی جارحانہ اقدامات کیساتھ روبرو ہے جبکہ اپنے دفاع کیخاطر کسی قسم کے جوابی اقدام میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گا۔

لبنانی وزیر خارجہ الیاس بوصعب نے کہا کہ ضاحیہ میں لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی، سال 2006ء کی جنگ کے بعد خطرناک ترین اسرائیلی اقدام تھا۔ اسرائیل کے اس اقدام نے بیروت کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ہوائی جہازوں کی نقل و حرکت کو بھی شدید خطرہ لاحق کر دیا تھا جبکہ ان ڈرون طیاروں کا مقصد بیروت شہر کے اندر آپریشن انجام دینا تھا۔ لبنانی وزیر دفاع نے کہا کہ ان ڈرون طیاروں میں سے ایک مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کی "ھامونیم" ایئربیس سے اڑا تھا، جسکو کسی بھی یو اے وی (Un named Aerial Vehicle) سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھیجا گیا اسرائیلی ڈرون طیارہ انتہائی پیشرفتہ تھا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے بھیجے جانے کا مقصد ملک کیخلاف جارحانہ اقدامات انجام دینا تھا۔

الیاس بوصعب کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیل نے ایک وقت میں ایک سے زیادہ ڈرون طیاروں کو بھیجا، جو دوسرے ہوائی جہاز کی مدد سے کنٹرول کئے جا رہے تھے جبکہ لبنانی فضائی حدود میں 2 ڈرون طیاروں کو ایک مال بردار ہوائی جہاز کے ذریعے کنٹرول کیا جا رہا تھا، جن میں ایک 4.5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے لیس تھا اور دوسرا 4 پروں اور 8 انجنز پر مشتمل تھا۔ لبنانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے 2 ڈرون طیاروں میں سے ایک 75.5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد لیجانے کی صلاحیت کا حامل تھا۔
خبر کا کوڈ : 817289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش