QR CodeQR Code

امریکی سیاست یعنی عربوں کے خون کے بدلے عربوں کا ہی تیل، جواد ظریف

20 Sep 2019 15:11

ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں یمنی عوام کیخلاف سعودی-امریکی جرائم کی فہرست میں گذشتہ 4 سالوں سے یمن پر بلاوقفہ بمباری، لاکھوں یمنیوں کے قتل عام، 2 کروڑ یمنیوں کو قحط کا شکار بنا دینا، 23 لاکھ یمنیوں کو وبا کا لقمہ بنا دینا اور پھر مجرموں کو ہر کام کرنیکی کھلی چھٹی دے دینا جیسے جرائم کیطرف اشارہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عربوں کے تیل کی خاطر عربوں کا ہی خون بہانے کو امریکی سیاست کی الف ب قرار دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں یمنی عوام کیخلاف سعودی-امریکی جرائم کی ایک فہرست پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عربوں کے تیل کی خاطر عربوں کا ہی خون بہانا امریکی سیاست کی الف ب ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ گذشتہ 4 سالوں سے یمن پر بلاوقفہ بمباری، لاکھوں یمنیوں کے قتل عام، 2 کروڑ یمنیوں کو قحط کا شکار بنا دینا، 23 لاکھ یمنیوں کو وبا کا لقمہ بنا دینا اور پھر (بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں کے) مجرموں کو ہر کام کرنیکی کھلی چھٹی دے دینا۔۔ اور جب یمنیوں کیطرف سے ان تمامتر جرائم کے جواب میں سعودی تیل کے ذخائر کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو (بین الاقوامی انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کیطرف سے) یہ ایک "ناقابل قبول جنگی اقدام" کہلاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 817303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817303/امریکی-سیاست-یعنی-عربوں-کے-خون-بدلے-کا-ہی-تیل-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org