QR CodeQR Code

کراچی میں ڈینگی وبائی صورت اختیار کرگیا، جب تک کچرا اور پانی صاف نہیں ہوگا ڈینگی کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، طبی ماہرین

20 Sep 2019 17:35

ڈینگی مچھر کے حملوں سے 24 گھنٹوں کے دوران 48 افراد متاثر ہوئے جبکہ رواں ماہ 575 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کیروسین آئل پانی میں ڈال دیا جائے تو کافی حد تک ڈینگی کو قابو کیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈینگی وبائی صورت اختیار کرگیا، جب تک کچرا اور سڑکوں پر کھڑا پانی صاف نہیں ہوگا ڈینگی کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ڈینگی وائرس سے 8 متاثرہ افرادجاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 2008ء سے زائدافراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں، 95 فیصد کیسز صرف کراچی سے رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کا ڈینگی پرووینشن اینڈ کنٹرول پروگرام غیر فعال اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اسپرے مہم غیراعلانیہ طور پر بند ہوچکی ہے۔ کراچی میں ڈینگی مچھر کے حملوں سے 24 گھنٹوں کے دوران 48 افراد متاثر ہوئے جبکہ رواں ماہ 575 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کیروسین آئل پانی میں ڈال دیا جائے تو کافی حد تک ڈینگی کو قابو کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 817316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817316/کراچی-میں-ڈینگی-وبائی-صورت-اختیار-کرگیا-جب-تک-کچرا-اور-پانی-صاف-نہیں-ہوگا-کنٹرول-کیا-جاسکتا-طبی-ماہرین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org