QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے میئر کراچی سمیت تمام بلدیاتی کونسلرز کو آوارہ کتے پکڑنے کا ٹاسک دے دیا

20 Sep 2019 17:44

محکمہ بلدیات سندھ نے میئر کراچی سمیت لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد کے میئرز کو بھی ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ میں آوارہ کتوں کے خلاف مثر مہم شروع کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے رے بیز کیسز سے بڑھتی اموات کے پیش نظر میئر کراچی وسیم اختر سمیت تمام بلدیاتی کونسلرز کو آوارہ کتے پکڑنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کتا مار مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں کراچی سمیت صوبے کے تمام بلدیاتی کونسلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ آوارہ کتے پکڑے جائیں۔ محکمہ بلدیات سندھ نے میئر کراچی سمیت لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد کے میئرز کو بھی ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ میں آوارہ کتوں کے خلاف مثر مہم شروع کی جائے۔ کتوں کے کاٹے کے کیسز بڑھنے کی روک تھام کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے یہ مراسلہ ضلعی میونسپل کارپوریشنز، ڈی سیز، میونسپل کمیٹیز و دیگر کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 817322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817322/سندھ-حکومت-نے-میئر-کراچی-سمیت-تمام-بلدیاتی-کونسلرز-کو-ا-وارہ-کتے-پکڑنے-کا-ٹاسک-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org