QR CodeQR Code

گرفتاری کا خوف، خورشید شاہ کے بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست

20 Sep 2019 17:55

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاریوں کے بعد ان کی بھی گرفتاریوں کا خدشہ ہے، نیب تحقیقات میں شامل ہونے کو تیار ہیں مگر ضمانت دی جائے۔ بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نےخورشید شاہ کے بیٹوں اور فرنٹ مین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ گرفتاری کے خوف سے پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سید خورشید شاہ کے بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین نے عدالت سے رجوع کرلیا، جس پر عدالت نے تینوں کی 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد ان کے صاحبزادوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، گرفتاری کے خوف سے خورشید شاہ کے دو بیٹوں فرخ شاہ اور زریق شاہ نے ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ دوسری جانب خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین سید قاسم علی شاہ نے بھی ضمانت کی درخواست کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاریوں کے بعد ان کی بھی گرفتاریوں کا خدشہ ہے، نیب تحقیقات میں شامل ہونے کو تیار ہیں مگر ضمانت دی جائے۔ بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے بیٹوں اور فرنٹ مین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ عدالت کی درخواست گزاروں کو 5،5 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے تینوں درخواست گزاروں کو نیب سے تعاون کی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 817326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817326/گرفتاری-کا-خوف-خورشید-شاہ-کے-بیٹوں-اور-مبینہ-فرنٹ-مین-کی-عبوری-ضمانت-کیلئے-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org