0
Tuesday 28 Jun 2011 22:58

الطاف حسین کا مولانا فضل الرحمان کو فون، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، فضل الرحمان کی اپوزیشن میں بیٹھنے پر ایم کیو ایم کو مبارکباد

الطاف حسین کا مولانا فضل الرحمان کو فون، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، فضل الرحمان کی اپوزیشن میں بیٹھنے پر ایم کیو ایم کو مبارکباد
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی آ گئی۔ صدر زداری نے مشاورت کیلئے رحمان ملک کو لندن بلا لیا۔ وزیراعظم سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات۔ مولانا فضل الرحمان نے الطاف حسین کو ٹیلی فون کر کے اپوزیشن میں بیٹھنے پر مبارکباد دی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کیلئے وزیر داخلہ رحمان ملک کو لندن طلب کر لیا ہے۔ رحمان ملک آج رات یا کل کسی وقت لندن روانہ ہو جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر داخلہ کے کسی ممکنہ کردار کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ رحمان ملک اس سے پہلے بھی دونوں جماعتوں میں مفاہمت کیلئے اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں اکثریت ہونے کے باوجود دیگر جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی میں مشاورت کا عمل جاری رکھیں گے۔
 ادھر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی الطاف حسین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے موثر کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن میں بیٹھنے پر الطاف حسین کو مبارکباد دی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان گفتگو ایک گھنٹہ جاری رہی، مولانا فضل الرحمان نے الطاف حسین کو اپوزیشن میں بیٹھنے پر مبارکباد پیش کی، دونوں رہنماوں نے جمہوریت کے استحکام کے لئے موثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 81733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش