QR CodeQR Code

مہمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

20 Sep 2019 18:12

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ایجنسی میں باڑ کے کام کے دوران شہید ہوئے، شہید میجر اور ان کی ٹیم باڑ کی تنصیب کے کام کی نگرانی کر رہی تھی، بارودی سرنگیں سرحد پار سے آنے والے دہشتگردوں نے نصب کر رکھی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین شہید ہوگئے، میجر عدیل شاہد کراچی اور 23 سالہ سپاہی فراز کوٹلی کے رہائشی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ایجنسی میں باڑ کے کام کے دوران شہید ہوئے، شہید میجر اور ان کی ٹیم باڑ کی تنصیب کے کام کی نگرانی کر رہی تھی، بارودی سرنگیں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے نصب کر رکھی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 817332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817332/مہمند-میں-بارودی-سرنگ-دھماکے-پاک-فوج-کا-میجر-اور-سپاہی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org