QR CodeQR Code

جہاد ہرگز دہشتگردی نہیں دہشت گردی کا خاتمہ ہے، اشرف جلالی

20 Sep 2019 18:06

ٹی ایس ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کوئی کشمیر جا کر جہاد کرے گا تو یہ کشمیریوں پر ظلم ہے ہم اس بیان کی مذمت کرتے ہیں یہ تو خود کشمیریوں سے پوچھنا چاہیے کہ یہ عمران خان کا بیان ظلم ہے یا ان کی مدد کیلئے جانا ظلم ہے۔ مولوی فضل الرحمان کا بھارت کے کشمیر پر قبضے کو فاٹا کے پاکستان کیساتھ الحاق پر قیاس کرنا سنگین غلطی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ لاہور میں ”فضائل جہاد“ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت الحاج محمد منیر احمد قادری نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف جلالی نے کہا کہ قیامت تک باطل کا غرور خاک میں ملانے کیلئے جہاد فرض کیا گیا، روئے زمین سے فساد اور بدامنی کو ختم کرنے کا قرآنی طریقہ جہاد ہے، کشمیروں نے آزادی کی طویل جدوجہد اپنے خون پسینے سے کی ان کی جدو جہد دہشتگردی کی نہیں بلکہ بھارتی ظلم سے بچاؤ کی تحریک ہے۔ ہم حکومت پاکستان سے دہشتگردوں کی مدد کیلئے سرحد پار جانے کا مطالبہ نہیں کر رہے ہم تو مظلوم کشمیری مسلمانوں کی عملی مدد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ پاکستان سے کوئی کشمیر جا کر جہاد کرے گا تو یہ کشمیریوں پر ظلم ہے ہم اس بیان کی مذمت کرتے ہیں یہ تو خود کشمیریوں سے پوچھنا چاہیے کہ یہ عمران خان کا بیان ظلم ہے یا ان کی مدد کیلئے جانا ظلم ہے۔ مولوی فضل الرحمان کا بھارت کے کشمیر پر قبضے کو فاٹا کے پاکستان کیساتھ الحاق پر قیاس کرنا سنگین غلطی ہے۔ مسلسل لاک ڈاؤن اور جبروتشدد میں پسنے والے کشمیری مسلمانوں کی عملی مدد سے اگر حکومت پاکستان نے معذرت خواہانہ رویا اختیار کیا تو تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ جہادِ اسلامی مسلمانوں کی عزت وقار کی علامت و ضمانت ہے۔ جہاد سے رخ موڑنے والوں کو ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جہاد ہرگز دہشتگردی نہیں دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ عورتوں، بچوں، مریضوں اور کمزوروں کیلئے جہاد کے دوران اسلام نرمی کا حکم دیتا ہے۔ مسلمانوں کی امان میں آنے والوں اور ذمیوں کیلئے اسلام نے تحفظ کے اصول وضع کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 817333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817333/جہاد-ہرگز-دہشتگردی-نہیں-دہشت-گردی-کا-خاتمہ-ہے-اشرف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org