0
Friday 20 Sep 2019 18:29

علی رضا عابدی قتل کیس، مفرور ملزمان کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری

علی رضا عابدی قتل کیس، مفرور ملزمان کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کے مقدمے میں مفرور ملزمان کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزمان فاروق، غزالی، ابوبکر عبدالحسیب عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت کا 27 ستمبر کو ملزمان کے وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ آئندہ سماعت ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے مقدمہ میں مفرور 4 ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ مفرور ملزمان میں حسنین، بلال، غلام مصطفی عرف کالی چرن اور فیضان کے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کے لئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے گئے۔ قتل کیلئے حسینی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے رقم ادا کی۔ علی رضا عابدی کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی۔ واضح رہے کہ علی رضا عابدی کو 25 دسمبر پر ان کے گھر کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 817339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش