QR CodeQR Code

فلسطین اور کشمیر پر ہونیوالے مظالم دنیائے اسلام کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

20 Sep 2019 18:58

ایک بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ مسلم سربراہان کو چاہیئے کہ وہ حسینی فکر و فلسفے اور جرات و بہادری اور حوصلے سے کام لیں اور باطل قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں، خصوصاً امریکہ و اسرائیل کے عزائم کو ناکام بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر اور دیگر اسلامی ممالک میں ہونیوالے مظالم پر دنیائے اسلام کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے، خصوصاً مسلم حکمران اس سلسلے میں حق بات کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں، یہ لوگ اپنے مفادات کی بات تو کرتے ہیں لیکن انہیں مسلمانوں خصوصاً فلسطین، کشمیر، یمن، بحرین، نائجیریا، افغانستان اور بھارت میں مسلمانوں کو درندگی اور وحشیانہ طریقوں سے اذیت دے کر قتل کرنے کا عمل نظر نہیں آتا۔ ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ مسلم رہنما صرف زبانی جمع خرچ اور فرضی بیانات سے کام لے رہے ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں میں مایوسی پھیلے گی، لہٰذا ہمارے حکمرانوں کو جتنی اپنی فکر اور اپنی کرسی عزیز ہے اس کے مقابلے میں دنیائے اسلام کا مفاد عزیز نہیں، مسلم سربراہان کو چاہیئے کہ وہ حسینی فکر و فلسفے اور جرات و بہادری اور حوصلے سے کام لیں اور باطل قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں، خصوصاً امریکہ و اسرائیل کے عزائم کو ناکام بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 817344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817344/فلسطین-اور-کشمیر-پر-ہونیوالے-مظالم-دنیائے-اسلام-کی-مجرمانہ-خاموشی-حیران-کن-ہے-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org