QR CodeQR Code

دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی، میئر کراچی

20 Sep 2019 22:23

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ سابق گورنر سیاست میں متحرک ہوں گے، وہ تو بہت آرام سے ہیں وہاں۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی، انہوں نے کراچی کی صورتحال پر سوال کئے، جس پر میں نے ان کو کراچی کے مسائل کے بارے میں بتایا۔ کراچی فریئر ہال میں کلچرل پروگرام کے دورے کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے مزید کہا کہ دبئی میں سابق گورنر کے ساتھ اتفاقیہ ملاقات ہوئی تھی،وہ اپنے صاحبزادے کے ہمراہ تھے، اچانک ملاقات ہوئی، وہ کراچی کے بارے میں پوچھ رہے تھے، ان کا کراچی میں تجربہ ہے، میں نے ان کو بتایا کہ موجودہ قانون میں رہتے ہوئے میں کیا کر سکتا ہوں، اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ سابق گورنر سیاست میں متحرک ہوں گے، وہ تو بہت آرام سے ہیں وہاں، مگر چونکہ ان کا طویل تجربہ ہے اور شہر کے بارے میں سوچتے ہیں اور اسی حوالے سے انہوں نے کچھ مشورے بھی دیئے، مگر میں نے ان کو بتایا کہ میرے پاس یہ اختیار ہی نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 817370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817370/دبئی-میں-سابق-گورنر-سندھ-عشرت-العباد-خان-سے-اتفاقیہ-ملاقات-ہوئی-میئر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org