0
Saturday 21 Sep 2019 07:40

آزادکشمیر کے سکولوں میں قرآن کی تعلیم لازمی، کابینہ نے منظوری دیدی

آزادکشمیر کے سکولوں میں قرآن کی تعلیم لازمی، کابینہ نے منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کابینہ نے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دیتے ہوئے دی ہولی قرآن ایکٹ 2019ء مالیہ وصولی کی بحالی ( سپیشل پاور ) ایکٹ2001ء کی جگہ اے جے کے سول سرونٹس ( ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن) رولز1977ء دوبارہ نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ راجہ فاروق کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق وزیر قانون سردار فاروق احمد طاہر نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ وزیر قانون نے آزاد خطے میں امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔ وزیر قانون نے کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق بتایا کہ کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ کے حوالے سے حکومت پاکستان سے معاملات یکسو کرنے کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا گیا ہے، قانون سازی کے حوالے سے دی کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ترمیمی) ایکٹ2019ء اور دی آزاد جموں و کشمیر کانسٹیٹیوشن آف اپیلٹ بینچ ہائیکورٹ (ترمیمی) ایکٹ2019ء کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 817386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش