0
Saturday 21 Sep 2019 08:40

مولانا فضل الرحمٰن کرپٹ عناصر کی بجائے کشمیریوں کیلئے مارچ کریں، اسلم اقبال

مولانا فضل الرحمٰن کرپٹ عناصر کی بجائے کشمیریوں کیلئے مارچ کریں، اسلم اقبال
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوٹ کھسوٹ میں ریکارڈ بنانے والے بلاامتیاز احتساب کے عمل پر بلاجواز واویلا کر رہے ہیں، کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، قومی دولت لوٹنے والوں کو ہر قیمت پر حساب دینا ہو گا، اپوزیشن اپنے کرپٹ لیڈروں کو بچانے کی بجائے نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کشمیر کمیٹی کے فنڈ اور اقتدار کی ہوس کو دل سے نکال کر کشمیریوں کی محبت دل میں بسائیں، کیا ہی اچھا ہوتا کہ مولانا کرپٹ عناصر کی خاطر آزادی مارچ کرنے کی بجائے کشمیریوں کیلئے آزادی مارچ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک کسی مسئلے پر قابو نہیں پا سکتا، جب تک معاشرے کے تمام افراد اس میں کردار ادا نہ کریں، ڈینگی بھی ایک معاشرتی مسئلہ ہے اور ہمیں مل کر اس کے خلاف لڑنا ہے اور اسے شکست دینی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 817391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش