0
Saturday 21 Sep 2019 08:50

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں غربت کے خاتمے، زراعت اور صنعتی تعاون پر توجہ دی جائے گی، خسرو بختیار

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں غربت کے خاتمے، زراعت اور صنعتی تعاون پر توجہ دی جائے گی، خسرو بختیار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کا موجودہ مرحلہ پاکستانی عوام کے لیے معاشی فوائد لے کر آئے گا،  سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس میں غربت کے خاتمے، زراعت اور صنعتی تعاون پر توجہ دی جائے گی۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے اسلام آباد میں چین کے سفیر یاؤجنگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پیک قومی معیشت کو مزید فروغ دینے اور غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔ خسرو بختیار نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔ ملاقات میں مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جو سی پیک میں شامل کیے جائیں گے، ان میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ، ڈیمز، ریفائنری اور گیس پائپ لائن کے منصوبے شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کے معاملات بشمول نومبر کے مہینے میں ہونے والی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس بھی زیر بحث آئے۔ چینی سفیر یاؤجنگ نے سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ شراکت مستقبل میں مزید مضبوط ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 817394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش