0
Saturday 21 Sep 2019 09:29

سکھر، خورشید شاہ کو آج احتساب عدالت ميں پیش کیا جائے گا

سکھر، خورشید شاہ کو آج احتساب عدالت ميں پیش کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو آج سکھر کی احتساب عدالت ميں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینیر پی پی رہنما کی پیشی کے موقع پر سيکيورٹي کے سخت انتظامات کيے گئے ہيں۔ نيب کورٹ کے اطراف پوليس کی بھاری نفری تعينات ہے۔ پولیس کی جانب سے رکاوٹیں ڈال کر عدالت جانے والی سڑک بند کر دی گئی ہے۔ خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں نیب حکام نے اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ خورشید شاہ پر کوآپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کیلئے ایمنسٹی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ نے ہوٹل، پیٹرول پمپس اور بنگلے فرنٹ مین اور بے نامی داروں کے ناموں پر بنائے۔

نیب ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ تمام الزامات ثابت ہوئے، مزید تفتیش کی جائے گی۔ گرفتاری کے بعد خورشید شاہ کا عدالتی ریمانڈ لے کر سکھر منتقل کیا گیا۔ اُن کے خلاف تحقیقات کا آغاز 7 اگست سے ہوا تھا۔ اس سے قبل نیب سکھر نے خورشید شاہ کو خط لکھ کر طلب کیا تھا، خورشید شاہ نے خط لکھ کر نیب سکھر میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔ خورشید شاہ نے نیب سکھر کو خط کے ذریعے جواب دیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 817400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش