0
Saturday 21 Sep 2019 10:18

سعودی عرب میں غیر شرعی بادشاہت ہے، آل سعود کا چہرہ پہچاننا ہوگا، قاری زوار بہادر

سعودی عرب میں غیر شرعی بادشاہت ہے، آل سعود کا چہرہ پہچاننا ہوگا، قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ آج بھی ملک و قوم اور امت کو بے شمار یزیدوں کا سامناہے ،حضرت سیدنا امام حسینؑ نے 72 جانثاروں کیساتھ قربانی کی بے مثال تاریخ رقم کی ،آج ان کی یہ قربانی پوری اُمت کیلئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ  اب ضرورت اس بات کی ہے کہ انؑ کی دی ہوئی قربانی کے اصل مقاصد کو سمجھا جائے اور اس وقت کے یزیدوں کابحیثیت قوم مقابلہ کیا جائے ۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں جے یو پی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ  آج وادی کشمیر میں مسلسل کرفیو ، مارشل لاء اور9 لاکھ افواج کی موجودگی میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے حکومت جہاد کا اعلان کرے تو لاکھوں پاکستانی نوجوان کشمیری بھائیوں کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس ،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سرزمین ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ان مقدس مقامات کی حفاظت اور عظمت کے لئے ہمارا بچہ بچہ قربان ہونے کو تیار ہے مگر ہمیں کسی بھی غیر شرعی نام نہاد بادشاہت کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں غیر شرعی بادشاہت ہے، جو حرمین شریفین کی آڑ میں اپنی حکمرانی بچانے کیلئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں، ہمیں آل سعود کے اصل چہرے کو پہچاننا ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 817406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش