0
Saturday 21 Sep 2019 11:10

محکمہ تعلیم بلتستان نے سرکاری سکولوں میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز کر دیا

محکمہ تعلیم بلتستان نے سرکاری سکولوں میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم بلتستان نے سرکاری سکولوں میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ ای لرننگ پروگرام کے تحت طلباء و طالبات کو جدید طریقے سے تعلیم دی جائے گی اور قومی اور بین الاقوامی ماہرین تعلیم اور ماہرین مضامین کے لیکچرز، طلبہ کو تمام ضروری معلومات ویڈیو بمعہ نقشہ جات ہر سکول میں فراہم کر دی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم کے اس اقدام سے طلبہ کو مختلف مضامین کے اہم اور مشکل موضوعات کو سمجھنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ مطالعے کا لگن بھی بڑھے گا۔ روندو میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز گرلز ہائی سکول تھوار، ہائیر سیکنڈری سکول تھوار اور ہائی سکول کشمل میں ہو چکا ہے، آئندہ چند روز میں ہائی سکول طورمک ،ہائی سکول ستک، تلو اور ہرپوہ میں بھی آغاز کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم بلتستان ریجن کے ڈائریکٹر سید نبی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں، ان میں سے ایک ای لرننگ پروگرام ہے، ان اقدامات سے علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی تاہم ان اقدامات کو کامیاب بنانے کے لئے والدین اور معاشرے کے دیگر افراد کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، ہم الیکٹرانک لرننگ کے لیکچرز میں علاقائی ثقافت کو بھی مدنظر رکھ کر ویڈیوز ترتیب دیئے ہیں، ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو تعاون کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 817417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش