QR CodeQR Code

کشمیریوں پر ظلم و بربریت کیخلاف سب کو یک جان ہونا ہوگا، عبدالخبیر آزاد

21 Sep 2019 12:51

بادشاہی مسجد کے خطیب کا کہنا تھا کہ ملک میں قیام امن کیلئے پیغام پاکستان کے ذریعے دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کی گئی، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو اپنانے کی ضرورت ہے، بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی سے ہی پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ علمائے کرام کے مثبت کردار کی بدولت امسال یوم عاشور امن و امان سے گزر گیا اور ان شاء اللہ چہلم بھی امن و امان سے گزرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا سید عبدالخبیر آزاد کہتے ہیں ڈیڑھ ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر زندگی کو مفلوج کر رکھا ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ مظلوم کشمیریوں کیلئے یورپ اور برطانیہ کی مساجد میں دورہ کے دوران آواز بلند کی، کشمیریوں پر ظلم و بربریت کیخلاف سب کو یک جان ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے پیغام پاکستان کے ذریعے دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کی گئی، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو اپنانے کی ضرورت ہے، بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی سے ہی پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ علمائے کرام کے مثبت کردار کی بدولت امسال یوم عاشور امن و امان سے گزر گیا اور ان شاء اللہ چہلم بھی امن و امان سے گزرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کربلائے کشمیر سے بھی ہل من ناصر کی صدا آ رہی ہے، میری امت سے التماس ہے اور بالخصوص مسلم حکمرانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیری مظلومین کی داد رسی اور آزادی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 817473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817473/کشمیریوں-پر-ظلم-بربریت-کیخلاف-سب-کو-یک-جان-ہونا-ہوگا-عبدالخبیر-ا-زاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org