0
Saturday 21 Sep 2019 16:24

عالمی یوم امن، لاہور میں مسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ رہنماوں کی مشترکہ امن ریلی

عالمی یوم امن، لاہور میں مسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ رہنماوں کی مشترکہ امن ریلی
اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم امن کے موقع پر لاہور میں وارث روڈ چرچ کے باہر بین المذاہب قائدین کی امن ریلی، کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم اور پادری عمانوئیل کھوکھر نے قیادت کی۔ ریلی میں سکھ راہنما سردار کلیان سنگھ کلیان، ہندو پنڈت امرناتھ رنداھاوا، سیمسن سلامت، علامہ غلام عباس شیرازی، سہیل احمد رضا، مفتی سید عاشق حسین، مولانا شکیل الرحمن ناصر، پادری سیموئل نواب، مولانا محمد زبیر ورک، رانا منان، محمود غازی، علامہ شعیب اختر رضوی و دیگر نے شرکت کی۔ مولانا محمد عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ امن ریلی کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب میں رواداری ہے۔ ملک میں قیام امن کیلئے تمام مذاہب متحد ہیں۔

پادری عمانوئل کھوکھر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں پر کہیں حملہ ہوا تو مسلم علماء نے اقلیتوں کیساتھ مکمل تعاون کیا۔ سردار کلیان سنگھ کا کہنا تھا کہ کسی بھی اقلیت پر حملہ پورے ملک پر حملہ ہوتا ہے، ہم بھی پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے پیروکار امن چاہتے ہیں۔ ممتاز شیعہ رہنما سید غلام عباس شیرازی نے کہا کہ وحدت سے ہی دشمن کی ناپاک عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مذہبی قوتیں متحد ہیں اور اسی اتحاد کے بدولت ہی دہشت گردی کے عفریت کا ملک سے مکمل خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وحدت کی بدولت ہی یوم عاشور پرامن رہا اور ان شاء اللہ یہ امن مستقبل میں بھی قائم رہے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 817514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش