0
Saturday 21 Sep 2019 17:15

پاراچنار سمیت خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں میڈیکل کالجز کے قیام کا اعلان

پاراچنار سمیت خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں میڈیکل کالجز کے قیام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پاراچنار سمیت صوبے میں مزید 6 نئے میڈیکل ٹیچنگ کالجز بنانے کا اعلان کر دیا، پاراچنار، لکی مروت، کرک، ہری پور، وزیرستان اور باجوڑ میں میڈیکل کالجز بنائے جائیں گے۔ ان اضلاع میں میڈیکل کالجز موجودہ پانچ سو بیڈ پر مشتمل ہسپتالوں کے ساتھ بنائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل کالجز کے قیام کے لیے زمین حکومت مہیا کرے گی، میڈیکل کالجز کا قیام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائے گا، صوبے کے تمام ڈی ایچ کیوز ہسپتالوں میں جدید مشینری نصب کی جائے گی، تمام جدید مشینری پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مہیا کی جائے گی، میڈیکل کالجز کے قیام کے لیے کمیٹی مرتب کر لی گئی ہے، جس سے دس روز میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 817518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش