0
Saturday 21 Sep 2019 17:16

کوہاٹ کے بعد ہنگو میں روایتی جلوس پر ایف آئی آر درج کروانا ظلم ہے، علامہ وحید عباس

کوہاٹ کے بعد ہنگو میں روایتی جلوس پر ایف آئی آر درج کروانا ظلم ہے، علامہ وحید عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے وحدت ہائوس پشاور سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کوہاٹ اور ہنگو میں ڈی پی اوز کا کردار انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک رہا ہے۔ انہوں نے اہل تشیع کی مذہبی رسومات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، جو ایک عرصے کے بعد امن و امان کی قائم پرامن فضا کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ اور ہنگو کے ڈی پی اوز نے راویتی جلوس پر ایف آئی آر درج کرکے اپنے کردار کو مشکوک بنایا، 2006ء کے یوم عاشورہ کے سانحہ کے بعد اس سال ایک بار پھر ہنگو میں پرامن جلوس کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء (ع) کے جلوس کے شرکاء اور عمائدین پر ایف آئی آر درج کرنا کسی صورت قبول نہیں، لہذا ہم آئی جی خیبر پختونخوا نعیم خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈی پی او کوہاٹ اور ڈی پی او ہنگو کے خلاف انکوائری بیٹھا کر انہیں ان کے عہدوں سے برطرف کریں، کیونکہ انہوں نے امن و امان کی پرامن فضا کو قائم کرنے کے بجائے کسی کی ایماء پر جانبدار اور متعصبانہ رویہ اختیار کیا ہے۔ جو وہاں اس علاقہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے کسی طور بھی مناسب نہیں۔
خبر کا کوڈ : 817519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش