0
Saturday 21 Sep 2019 17:19

ملتان میں ڈینگی سر اُٹھانے لگا، 4 نئے مریض نشتر ہسپتال داخل، ضلعی انتظامیہ متحرک

ملتان میں ڈینگی سر اُٹھانے لگا، 4 نئے مریض نشتر ہسپتال داخل، ضلعی انتظامیہ متحرک
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈینگی مہم کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اے سی سٹی قاضی منصور، سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری اور اے سی یو ٹی ذیشان قیصرانی نے شرکت کی۔ سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی امیر حسن قریشی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس اور فوکل پرسن ڈاکٹر عطا الرحمان بھی شریک ہوئے، ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں بلڈنگ سیل کرنے کے اختیارات دے دیئے، جبکہ بلڈنگ سیل کرنے کا اختیار پہلے صرف محکمہ صحت کے ہیلتھ انسپکٹر کو حاصل تھا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم کو مزید موثر بنایا جائے، تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو ڈینگی کاوئنٹر قائم کرنے کا پابند بنایا جائے، انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم صنعتی اداروں کی ڈینگی سرویلنس کی جائے، محکمہ بہبودآبادی ڈینگی بارے آگاہی کے حوالے سے سیمینارز منعقد کرائے۔

ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن سے قبرستانوں میں ڈینگی سرویلنس کی رپورٹ طلب کرلی، ڈپٹی کمشنر کا محکمہ انہار کی ڈینگی سرویلنس میں عدم دلچسپی کا بھی نوٹس جاری کیا، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کے آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، ضلع میں 947 مقامات کی سرویلنس کی گئی، ڈی سی آفس میں قائم ڈینگی کنٹرول روم میں گذشتہ روز 28 شکایات موصول ہوئیں، تمام شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے، نشتر ہسپتال میں گذشتہ روز مختلف اضلاع سے ڈینگی کے شبہ میں چار مریض لائے گئے، جن میں حمزہ اور انوار کا ٹیسٹ ریزلٹ نیگٹیو آیا ہے جبکہ قیصر اور شہزاد کا لیبارٹری سے رزلٹ آنا باقی ہے۔
خبر کا کوڈ : 817520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش