QR CodeQR Code

اسفندیار ولی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

21 Sep 2019 17:33

اے این پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ مذاکراتی دور پھر سے شروع ہونا چاہیئے، لیکن مذاکرات صرف اسی صورت میں تمام افغانوں کیلیے قابل قبول ہونگے، جب یہ مذاکرات افغان حکومت کی سربراہی میں ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے افغان صدر اشرف غنی سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ اسفندیار ولی خان کی افغان صدر اشرف غنی سے دلگشا محل میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ مذاکراتی دور پھر سے شروع ہونا چاہیئے، لیکن مذاکرات صرف اسی صورت میں تمام افغانوں کیلیے قابل قبول ہونگے، جب یہ مذاکرات افغان حکومت کی سربراہی میں ہوں۔


خبر کا کوڈ: 817522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817522/اسفندیار-ولی-کی-افغان-صدر-اشرف-غنی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org