QR CodeQR Code

نیب کی جانب سے اپنے مشیر کی گرفتاری پر میئر کراچی وسیم اختر کا ردعمل بھی سامنے آگیا

21 Sep 2019 17:31

ایک بیان میں وسیم اختر نے کہا کہ کسی افسر کو تمغہ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی سفارش پر ہی ملتا ہے، دیکھنا ہوگا کہ لیاقت قائم خانی کو تمغے کی سفارش کس نے کی؟، نیب والے تحقیقات کررہے ہیں، جو دستاویز مانگ رہے ہیں، ہم انہیں دے رہے ہیں، نیب کی تحقیقات کے معاملے پر اس وقت بات نہیں کرنا چاہتا۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا گھیرا کس کے گرد تنگ ہورہا ہے، میں یہاں موجود ہوں، نیب والے تحقیقات کررہے ہیں، جو دستاویز مانگ رہے ہیں، ہم انہیں دے رہے ہیں، نیب کی تحقیقات کے معاملے پر اس وقت بات نہیں کرنا چاہتا۔ اپنے مشیر لیاقت قائم خانی کی گرفتاری اور ان کے گھر سے برآمد ہونے والے خزانے پر ردعمل دے دیتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کسی افسر کو تمغہ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی سفارش پر ہی ملتا ہے، دیکھنا ہوگا کہ لیاقت قائم خانی کو تمغے کی سفارش کس نے کی؟۔


خبر کا کوڈ: 817523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817523/نیب-کی-جانب-سے-اپنے-مشیر-گرفتاری-پر-میئر-کراچی-وسیم-اختر-کا-ردعمل-بھی-سامنے-آگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org