QR CodeQR Code

نیب بتائے تحریک انصاف کے لوگوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا، سعید غنی

21 Sep 2019 17:46

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت جنرل مشرف کی حکومت کا تسلسل ہے، خورشید شاہ کو جس طرح گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف جس طرح بھونڈے الزامات لگائے گئے وہ قابل مذمت ہیں، یہ سب کچھ عمران خان اپنے بغض اور ذاتی انا کی تسکین کے لئے کررہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب بتائے تحریک انصاف کے لوگوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا؟ اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت جنرل مشرف کی حکومت کا تسلسل ہے، خورشید شاہ کو جس طرح گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف جس طرح بھونڈے الزامات لگائے گئے وہ قابل مذمت ہیں، یہ سب کچھ عمران خان اپنے بغض اور ذاتی انا کی تسکین کے لئے کررہا ہے اور یہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی ایک سازش ہے، صوبے میں ویکسین نہ ہونے کی بات درست نہیں البتہ جتنی درکار ہے اتنی تعداد میں ویکسین صوبہ سندھ نہیں بلکہ پورے ملک میں نہیں ہے، کتے کے کاٹنے کا ایشو سیاسی نہیں اور اسے سیاسی بھی نہیں بنانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 817528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817528/نیب-بتائے-تحریک-انصاف-کے-لوگوں-کو-گرفتار-کیوں-نہیں-کیا-جاتا-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org