0
Saturday 21 Sep 2019 18:10

کمشنر ملتان کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، ریڑھیاں اور تندور قبضے میں لے لئے

کمشنر ملتان کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، ریڑھیاں اور تندور قبضے میں لے لئے
اسلام ٹائمز۔ عوامی شکایات پر کمشنر ملتان کی ہدایت پر میونسپل انتظامیہ سرگرم ہوگئی، شہر کے مختلف مقامات پر کاروائی کرکے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا، پختہ تعمیرات، روٹی کے تنور اور ریڑھیاں بھی قبضے میں لے لیں، تفصیل کے مطابق کمشنر ملتان کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن حرکت میں آگئی، شہر کے مختلف مصروف مقامات پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن نشتر روڈ، پرانا شجاع آباد روڈ، گلگشت اور اطراف میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران پختہ تعمیرات بھی مسمار کر دی گئیں، کریک ڈاؤن میں تنور توڑ کر ریڑھیاں وغیرہ قبضے میں لے لی گئیں، اس موقع پر انتظامی افسران کا کہنا تھا کہ تجاوزات نے شہر کا حُسن بگاڑ کر رکھ دیا ہے، نشتر روڈ اور دیگر مقامات پر تجاوزات کے باعث ایمبولینسوں کو گزرنے میں دشواری ہوتی ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات آپریشن سے قبل ریڑھی بانوں کو وارننگ دی جاتی ہے جس کے بعد کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 817534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش