0
Saturday 21 Sep 2019 18:48

ملتان میں پانی کے مسائل پر ضلعی انتظامیہ اور اراکین اسمبلی سر جوڑ کر بیٹھ گئے

ملتان میں پانی کے مسائل پر ضلعی انتظامیہ اور اراکین اسمبلی سر جوڑ کر بیٹھ گئے
اسلام ٹائمز۔ آب پاک کمیٹی ملتان کا پہلا اجلاس سرکٹ ہاوس ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی جاوید اختر انصاری، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی، ڈپٹی کمشنر عامرخٹک، ایم این اے محمد ابراہیم خان، ممبران صوبائی اسمبلی طارق عبداللہ، سلیم اختر لابر اور واصف مظہر راں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملتان میں صوبہ کی پہلی آب پاک کمیٹی تشکیل دی ہے اس کمیٹی کے تحت ضلع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کے حوالے سے منظم حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، پہلے مرحلے میں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کیا جائے گا اور آب پاک اتھارٹی کے فنڈز سے واٹر سپلائی سکیمیں بھی شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان میں کل 371 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں جن میں 325 واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل نے 31 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

معاون خصوصی جاوید اخترانصاری نے کہا کہ خراب واٹرفلٹریشن پلانٹس بارے لسٹ ایک ہفتہ میں انتظامیہ کے حوالے کر دی جائے گی۔ پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے کہاکہ واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال بنانے بارے ٹائم فریم دیا جائے اور ضلع کے تمام فلٹریشن پلانٹس بارے ایک ہی کلر سکیم ترتیب دی جائے۔ ایم این اے محمد ابراہیم خان نے کہا کہ ممبران اسمبلی پلانٹس کی دیکھ بھال کے لیے اپنے حلقوں میں کمیٹیاں تشکیل دیں۔ ایم پی اے طارق عبداللہ نے کہاکہ ہر صوبائی حلقہ میں 25 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں تاکہ عوام کو فوری پینے کا صاف پانی مہیا ہو سکے۔ ایم پی اے سلیم اختر لابر نے کہا کہ ہر پلانٹ کے لئے چوکیدار یا آپریٹر کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال بھی کی جا سکے۔ پی ٹی آئی رہنما اکرم کنہوں نے کہاکہ جلالپور پیروالا کے علاقہ کو واٹرسپلائی سکیمیں دی جائیں۔ اس موقع پر آب پاک اتھارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 817541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش