QR CodeQR Code

ضلع خانیوال میں پہلی خاتون پولیس آفیسر بطور ایس ایچ او تعینات

21 Sep 2019 19:00

تھانہ کہنہ میں پہلی بار تعینات خاتون ایس ایچ او زینب ملک کا تعلق جہانیاں شہر سے ہے، 2014ء میں وہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے پنجاب پولیس میں بطور سب انسپکٹر بھرتی ہوئیں، وہ ملتان ویمن پولیس اسٹیشن متی تل میں بطور ایس ایچ او تعینات رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس ضلع خانیوال کے تھانہ کہنہ میں پہلی بار خاتون پولیس افسر ایس ایچ او تعینات کر دی گئی، ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک نے خانیوال پولیس کی تاریخ میں پہلی بار سب انسپکٹر زینب ملک کو ایس ایچ او تھانہ کہنہ خانیوال تعینات کیا ہے، تھانہ کہنہ میں پہلی بار تعینات خاتون ایس ایچ او زینب ملک کا تعلق جہانیہ شہر سے ہے، 2014ء میں وہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے پنجاب پولیس میں بطور سب انسپکٹر بھرتی ہوئیں، وہ ملتان ویمن پولیس اسٹیشن متی تل میں 2017ء سے بطور ایس ایچ او تعینات رہی ہیں، خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی پر ڈی پی او خانیوال کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں خواتین پولیس افسران کسی سے کم نہیں ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ تھانوں میں افسران کی تعیناتی میں صنفی برابری کے اصول کو مدنظر رکھا جائے۔

 


خبر کا کوڈ: 817544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817544/ضلع-خانیوال-میں-پہلی-خاتون-پولیس-آفیسر-بطور-ایس-ایچ-او-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org